ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ضلع شمالی کینرا میں ایس ایس ایل سی امتحانات کی تیاریاں مکمل۔ 9999طلباء ہونگے شریک

ضلع شمالی کینرا میں ایس ایس ایل سی امتحانات کی تیاریاں مکمل۔ 9999طلباء ہونگے شریک

Wed, 21 Mar 2018 13:23:53    S.O. News Service

کاروار 21؍مارچ (ایس او نیوز) 23مارچ سے شروع ہونے والے ایس ایس ایل سی بورڈ امتحانات کے لئے ضلع شمالی کینرا میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق کاروار تعلیمی ضلع میں جملہ 9999طلباء امسال امتحان میں شریک ہورہے ہیں جو 185اسکولوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ان میں سے 9249ریگیولر طلباء اور باقی پرائیویٹ طور پر امتحان دینے والے اور گزشتہ سال فیل ہوکر دوبارہ امتحان دینے والے شامل ہیں۔امتحان میں شریک ہونے والوں کے لئے کُل 38امتحانی مراکز کا انتظام کیا گیا ہے جس میں ایک نجی مرکز بھی شامل ہے۔امسال امتحان دینے والوں میں 5135لڑکے اور4864 لڑکیاں ہیں۔ریاست گوا سے بھی 51لڑکے اور21لڑکیوں پر مشتمل کُل72طلباء اس امتحان میں شرکت کررہے ہیں۔

سرسی تعلیمی ضلع کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہاں 10513طلباء امتحان دے رہے ہیں جو 170اسکولوں سے تعلق رکھتے ہیں۔امتحان دینے والوں میں5405لڑکے اور5108لڑکیاں شامل ہیں۔ ان کے لئے جملہ 53امتحانی مراکز کا انتظام کیا گیا ہے۔کُل 9663ریگیولر اور بقیہ پرائیویٹ یا دوبارہ امتحان دینے والے طلباء ہیں۔سرسی تعلیمی ضلع اور کاروار تعلیمی ضلع کے تحت کُل 20512طلباء امسال ایس ایس ایل سی کا امتحان دینے والے ہیں۔

ضلع شمالی کینرا کے جملہ 73امتحانی مراکز میں سی سی کیمرے لگائے گئے ہیں اور امتحانات کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے کے لئے ضروری تعداد میں سپروائزرس، سپرنٹنڈنٹس اور کسٹوڈین وغیرہ انتظام کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام امتحانی مراکز میں طلباء کے لئے ضروری بنیادی سہولتوں کا بندوبست بھی کردیا گیا ہے۔اس موقع رپر ضلع پنچایت شمالی کینرا کے چیف ایکزیکٹیو افیسر ایل چندرا شیکھر نے طلباء کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔


Share: